جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اس صدی میں مارشل لا لگانا آسان نہیں، آصف علی زرداری

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

خان گڑھ (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کام نہیں کرنا آتا اور نہ کروانا آتا ہے، اس صدی میں مارشل لا لگانا آسان نہیں۔خان گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ ہمیں حکومت اور صرف طاقت کی ضرورت تھی، ہمیں عوام اور ملک کی ترقی کی ضرورت تھی۔

آصف زرداری نے کہا کہ دل کرتا ہے کہ آج سندھی میں بات کروں، بھٹو کی قبر پر لکھا ہے کہ یہاں عوام کا نوکر دفن ہے، میں نے ایک سوچ کے تحت پارلیمنٹ کو اختیارات واپس کیے، ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم ان کو ویلکم کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب اپنی سیاست کریں ہماری اپنی سیاست اور فلاسفی ہے، بے نظیر بھٹو کی شہادت پر بھی کہا کہ پاکستان کھپے، ورکرز کے ہاتھوں مجبور ہوں کہ باہر نہیں جا سکتا، ورکرز کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر کیا کہوں گا۔آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر کمزور ہو رہا ہے، اگر کوئی بہتری کی بات کرتے ہیں تو ان کو لگتا ہے کہ شاید اس میں ہمارا کوئی فائدہ ہے۔سابق صدر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ انسان کی خدمت کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کی نوکری کی ہے، عوام کی خدمت ہی ہماری جنت ہے، سمندر سے صاف کر کے کراچی کو پانی دے سکتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ بارڈر کے باہر کیا ہو رہا ہے، دوستوں نے کہا کہ آپ تاریخ کے خلاف جا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں افغان بھائی واپس جائیں لیکن جائیں کس پر، وہاں ہے کیا، ہم نے جب بات کی ہے تو ملک کے فائدے کی بات کی ہے، دوستوں اور دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو بنایا بھی سندھ نے ہے اور بچانا بھی سندھ نے ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، افسوس کہ فلسطین کے لیے اتنا نہیں کر رہے جتنا کرنا چاہیے، ہمیں کچھ ہاتھ سے بھی مدد کرنی چاہیے اور آگے بڑھ کر مدد کرنی چاہیے، ان شا اللہ وہ وقت آئے گا تو ہم ان کی مدد کریں گے، پہلے بھی بھٹو صاحب نے مدد کی تھی، اب بھی پیپلز پارٹی آئے گی تو مدد کرے گی۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…