بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہاہے، 8 اور 9 نومبر کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، برفباری کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق دو دنوں میںکوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیزہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،7 نومبر کو ڈی آئی خان، ڈی جی خان لیہ، بھکر، سرگودھا اورمیانوالی میں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ 8اور 9نومبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ میں بھی ہلکی بارش ہوگی۔

ترجمان کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، خیبر پختوانخواہ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اوراسموگ کا امکان ہے، بارش کے دوران درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی ہوسکتی ہے۔حکام کی جانب سے شمالی علاقہ جات میں جانے والے سیاحوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کی جانب تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…