بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی افتخار الحسن گیلانی کااستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور/اوچشریف ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید افتخار الحسن گیلانی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے سید افتخار الحسن گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،اس موقع پر عون چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے سید افتخار الحسن گیلانی کا استحکام پاکستان پارٹی میں خیر مقدم کیا۔جہانگیر خان ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہیے، 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا، انشااللہ اس ملک میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اور عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے لئے بہت محنت کی، مگر ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے علیحدگی اختیار کی، مجھے پانامہ کیسز میں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا، اب 5 سال کی مدت کے باعث نواز شریف کے ساتھ میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…