اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

اگر الیکشن پہلے کی طرح ہوئے تو انگلی نواز شریف کی طرف اٹھے گی ،پھر لوگ گو نواز گوکہیں گے’ پیپلز پارٹی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ اگر الیکشن پہلے کی طرح ہوئے تو انگلی نواز شریف کی طرف اٹھے گی اور پھر لوگ گو نواز گو کہیں گے،(ن) لیگ نے ہمیں کیا چیلنج دینا ہے وہ 88 ء کا محترمہ بینظیر بھٹو کا جلسہ بھول گئے ہیں،بلاول پورے پاکستان میں جلسے کریں گے۔وہ پیپلز پارٹی لاہور کے رہنمائوں رانا جمیل منج،عمر شریف بخاری،فائزہ ملک،حافظ غلام محی الدین ،آصف ہاشمی اور ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

چودھری اسلم گل نے کہا کہ نواز شریف کو شہباز شریف،اسحق ڈار،مریم،اور حمزہ شہباز کے علاہ کسی اور پر اعتماد نہیں ہے، آپ چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننے آئے ہیں اس سے قبل آپ کا بھائی وزیر اعظم اور دیگر عزیز وزیر تھے، آپ کے پاس قوم کے لیے کیا پروگرام ہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ (ن) نے میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں،لیول پلیئنگ فیلڈ قوم کے سامنے ہے کہ کسے ریڈ کارپٹ استقبال دیا جا رہا ہے،میاں صاحب کا لاہور جلسہ ناکام تھا،لائٹیں اور دور دور کرسیاں رکھی تھیں اورادھر ادھر سے پکڑ کو لوگوں کو مینار پاکستان جلسے میں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی و صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کرے گی اور اتفاق رائے سے بہترین امیدوار انتخابی میدان میں اتاریں گے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس بھٹو اور بینظیر شہید کی میراث ہے،بھٹو کے ایٹمی پروگرام اور بینظیر کے میزائل پروگرام کے باعث ملک محفوظ ہے،میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کی آنکھیں پھوڑ دیں گے۔انہوںنے کہا کہ انشا اللہ لاہور میں بھر پور الیکشن لڑیں اور جیتیں گے۔ہم پسنی اور میانوالی میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اوران واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں۔پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن اپنی فورسز اوراداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم سب مل کر پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اہل فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…