سرگودہا(این این آئی)سرگودھا میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مسیح خاتون اور 2 نوجوانوں نے اپنے مزہب کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جن کو عالم دین نے کلمہ طیبہ پڑھا کر اسلامی طرز زندگی سے روشناس کرتے ہوئے ان کو اسلام پر کاربند رہ کر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی اور ان کے اسلامی نام تجویز کئے۔
اس موقع پر اہل اسلام نے نومسلم خاتون اور نوجوانوں کو دین اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے مدرسہ مدینہ غوثیہ کے عالم دین قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھوں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر شیخوپورہ کی مسیح خاتون نائلہ بی بی اور طارق آباد کے نوجوان ذیشان مسیح اور چک 84 شمالی کے طاہر مسیح نے اپنے مزہب کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا اور اس پر مکمل طور پر کار بند ہو کر خدمت انسانیت کے لئے کوشاں رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دین اسلام قبول کر کے کلمہ طیبہ پڑھنے پر نو مسلم خاتون اور نوجوانوں کو دین اسلام پر کاربند رہ کر زندگی بسر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے خاتون کا اسلامی نام نائلہ فاطمہ اور نوجوانوں کے اسلامی نام محمد ذیشان اور محمد طاہر تجویز کئے جبکہ عالم دین نے گواہان کی موجودگی میں انہیں کلمہ طیبہ پڑھا کر اسلامی تعلیمات اور حکام الہی سے روشناس کیا اور کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کے لئے دینی تعلیم ضرور حاصل کریں۔
اس موقع پر موجود اہل اسلام نے نو مسلم خاتون اور نوجوانوں کو دین اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ دعا میں شامل رہے جبکہ اہل اسلام نے ان کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر دین اسلام میں داخل ہونے والے نو مسلم خاتون اور نوجوانوں نے خدمت انسانیت کے ساتھ دین پر کاربند ہو کر دینی تعلیم کے حصول کے عزم کا بھر پور اظہار کیا۔