جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بند گودام میں کھڑی نادرا وین میں غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے کی ویڈیو وائرل

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نادرا وین کی بند گودام میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، نادرا نے وائرل ویڈیو چار ماہ پرانی قرار دے دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک گودام کے اندر مشکوک طریقے سے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں۔ویڈیو میں پولیس اہلکار نادرا ملازم سے پوچھ رہا ہے کہ اندر کیا ہورہا ہے جس پر نادرا کے ملازم نے جواب دیا کہ ایم این اے نے یہاں شناختی کارڈ بنانے کے لیے وین بھیجی ہے۔

مذکورہ معاملے پرنادراحکام کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نادرا موبائل رجسٹریشن وین کی وڈیوچار ماہ پرانی ہے جس میں مورخہ 20 جولائی 2023کو مقامی لوگوں کی درخواست پرکراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں واقع اتحاد ٹان کے خیبرچوک کے نزدیک ایک عمارت میں کھڑی نادرا موبائل رجسٹریشن وین کو دکھایا گیا ہے۔ترجمان نادرا نے بتایا کہ حقیقت میں یہ دوپہرکا وقت تھا،خراب موسم کے پیش نظر اس گاڑی کو نزدیکی عمارت میں پارک کیا گیا،اس موقع پر 6 افراد کے شناختی کارڈ کی تجدید کی کارروائی مکمل کی گئی،جس میں مرد اورخواتین دونوں شامل تھے۔اس دوران گشت پر موجود پولیس عملہ وہاں پہنچ گیا اورانہوں نے نادرا عملے سیگاڑی کی موجودگی کا سبب دریافت کیا۔

نادراعملے کے تسلی بخش جواب کے بعد پولیس اہلکا وہاں سے چلے گئے۔نادرا کے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین میں جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم موجود ہوتے ہیں جن کے ذریعے ان کی لوکیشن سے متعلق تمام معلومات مل جاتی ہیں،جن کی روشنی میں عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نادرا ایک قومی ادارے کی حیثیت سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کا انخلا یقینی بنانے کے لیے دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر اپنے قومی فرائض بھرپور طریقے سے ادا کر رہا ہے،تاہم بعض شرپسند عناصر حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی مہم کے خلاف پروپیگنڈہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں،جو پاکستان کے قومی مفاد کے منافی ہیاورمذکورہ وڈیو بھی اسی مذموم پروپیگنڈہ کی ایک مثال ہے۔

دریں اثنا نادراوین کے گودام میں شناختی کارڈ بنانے کی ویڈیو پر نادرا نے انچارج رجسٹریشن وین ندیم شاہ کا بیان بھی جاری کیا جن کا کہنا ہے کہ افغانیوں کے شناختی کارڈ بنانے کا الزام جھوٹ اور پروپیگنڈا ہے۔انچارج نادرا رجسٹریشن وین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 4 ماہ پرانی ہے۔ اس روز وین پر میری ڈیوٹی تھی۔

وین بلدیہ اتحاد ٹان کے علاقے میں کاکڑ اور سلیمان خیل کمیونٹی کی خواتین کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے منگوائی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ نادرا وین ایم این اے قادر مندوخیل کی جانب سے منگوائی گئی تھی جسے بارش کے باعث گودام میں لگوایا گیا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…