اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی کی تین خواتین ہمت کی مثال بن گئیں

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کہتے ہیں مشکلات اور آزمائش تو ہماری زندگیوں کا حصہ ہیں، انسان کو محض حوصلہ پیدا کرنا ہوتا ہے، ایک بار حوصلہ آجائے تو پھر کتنی ہی بڑی مشکل ہو اور کتنی ہی بڑی پریشانی ہو، وہ انسان کو پھر روک نہیں سکتی ہے اور نہ ہی اس کے ارادوں کو کمزور کرسکتا ہے۔

ایسی ہی ایک کہانی کراچی کی 3 خواتین کی ہے، جن پر اچانک مشکلات کا پھاڑ آگرا، لیکن اس پر انہوں نے کسی قسم کی ہمت نہ ہاری بلکہ حوصلوں کو بلند کرکے آگے کی طرف بڑھ گئیں۔ہمارے مشرقی معاشرے میں گھر کی کفالت کی ذمہ داری عموما مرد کی ہوتی اور عورتیں بچوں کی دیکھ بھال سمیت گھر کے امور دیکھتی ہیں، لیکن عورت کو اللہ تعالی نے انتہائی مضبوط ترین اعصاب سے نوازا ہے۔

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ عورت ایک مکان کو گھر بناتی ہے اور ضرورت پڑھنے پر گھر کو چلا بھی سکتی ہے، اسی طرح کراچی کی 3 خواتین پاکستان میں اس مہنگائی کے دور میں ایک مثال بن کر سامنے آئیں ہیں۔کراچی کے علاقے ناظم آباد کی خواتین نے فاسٹ فوڈ کا اسٹال لگا کر بتادیا کہ کچھ کرنے کا عزم ہو تو انسان نوکری نہ کرنے کا بہانہ نہیں بناتا۔خاتون نے بتایا کہ مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے، ان حالات میں صرف ایک فرد گھر نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس اسٹال پر 12 سے 14 گھنٹے تک کھڑے ہوتے ہیں، میں خواتین کو یہ پیغام دینا چاہوں گی کہ اگر وہ کچھ کرنا چاہتی ہیں تو ضرور کوئی کام کریں اپنے شوہر اور گھر میں اپنے شوہر کا ساتھ دیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…