اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اٹک،غیرقانونی مقیم غیرملکی کیخلاف کریک ڈائون ، 272افغان شہری گرفتار

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک(این این آئی)غیرقانونی مقیم غیرملکی کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 272افغان شہریوں کو گرفتار کر لیاگیا۔ضلع اٹک کے مختلف علاقوں سے 272غیر قانونی افغان شہریوں کو پکڑ کر ضلع میں قائم مختلف ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل کر دیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اٹک سٹی سرکل سے 42غیر دستاویزی افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا،تحصیل حضرو سے 35، فتح جنگ اور نیو ایئرپورٹ تھانے کی حدود سے 14، 14غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار کیے گئے جبکہ باہتر سرکل سے 9 کو گرفتار کیا گیا۔

تحصیل حسن ابدال میں 82کے قریب غیر دستاویزی اور غیر قانونی افغان تارکین وطن کو شہری اور دیہی علاقوں سے پکڑ کر ہولڈنگ سنٹرز میں منتقل کیا گیا۔ باقی کو جنڈ، پنڈیگھیب انجرا، بسال اور ضلع کے دیگر حصوں سے پکڑا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک آفیسر نے نوجوان صحافی ایم احسان قریشی کو بتایا کہ جن افراد کو ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل کیا گیا ہے ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا اور ایف آئی اے نے ان کی شناخت اور رجسٹریشن کی تصدیق کیلئے اپنا الگ سیل قائم کیا ہے اور اب تک کے تصدیقی عمل میں 30افغان باشندے غیر قانونی مقیم ٹھہرے ہیں جبکہ باقی کا عمل جاری ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…