پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

اکتوبر کے مہینے میں مہنگائی میں مزید اضافہ، شرح 26.89فیصد ہوگئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 1.08فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی مجموعی شرح 26.89فیصد ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے ۔جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 28.48فیصد رہی، اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.07فیصد اور دیہاتوں میں مہنگائی میں 1.10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں پیاز38.7، سبزیاں17.7اور پھل 6.4فیصد مہنگے ہوئے، اکتوبر میں انڈے 6 فیصد اور آلو 3.72فیصد مہنگے ہوئے، جب کہ ایک ماہ میں بجلی چارجز 8.2اور میرج ہال کرایہ 5.4فیصد بڑھ گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مصالحہ جات 84.5فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ ایک سال میں چینی 69.9، آٹا 63.3، چاول 62.2، لوبیا 56.8، چائے 54.9اور آٹا چکی 37.7فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں درسی کتب 85فیصد مہنگی ہوئیں، گیس 62.8اور بجلی چارجز 50.6فیصد بڑھ گئے، ادویات 36.6اور موٹر فیول 30.8فیصد مہنگا ہوا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…