بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

باپ پارٹی کے بیشتر سابق ارکان پارلیمنٹ کا (ن) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے بیشتر سابق ارکان پارلیمنٹ نے مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔(ن) لیگ کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق سے باپ پارٹی کے سابق وزرا ء اور رہنمائوں نے ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشریف کی کوئٹہ آمد پر شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ملاقات کرنے والوں میں سابق وزرا ء سردار عبدالرحمان کھیتران، محمد خان لہڑی، مسعود لونی، نورمحمد دومڑ شامل تھے۔سابق وزرا ء طور اتماخیل، ڈاکٹر ربابہ، غفور لہڑی، کریم نوشیروانی، دوستین ڈومکی، مجیب محمد حسنی بھی ملاقات میں شامل تھے۔سابق صوبائی وزیر عاصم کرد گیکو نے ایاز صادق سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے شمولیت پر آمادگی کا اظہار کیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے دیگر رہنمائوں کی بھی ایاز صادق سے ملاقاتیں ہوئیں، صوبائی صدر (ن)لیگ جعفر مندوخیل نوابزادہ جنگیز مری اور لیگی رہنما راحیلہ درانی بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…