اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بسوں ، خصوصی ٹرین سے واپس بھیجا جائیگا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بسوں اور خصوصی ٹرین سے ان کے وطن بھیجا جائے گا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو پہلے 3دن بسوں پھر خصوصی ٹرین سے بھیجا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نان اسٹاپ ٹرین غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو لے کر براستہ روہڑی چمن بارڈر پہنچے گی،خصوصی ٹرین میں سخت سکیورٹی اور جیل طرز کے انتظامات ہوں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خصوصی ٹرین شام کو روانہ ہوگی،دن میں بلوچستان کا سفر کیا جائے گا، پہلے 3دن 10بسوں پر یومیہ 500افغان باشندے چمن بھیجے جائیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق سخت سکیورٹی میں افغانیوں کو لے جانے والی بسوں کا پہلا اسٹاپ جیکب آباد ہوگا۔ذرائع نے بتایاکہ زیرحراست غیر ملکیوں کو جیکب آباد کے ہولڈنگ سینٹر میں قیام کرایا جائے گاجبکہ چوتھے روز خصوصی ٹرین سے روانگی کیلئے ریلوے نے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹرین سے روز 800غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو ان کے وطن بھیجا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…