لاہور ( این این آئی) صوبہ پنجاب میں اب تک 28 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ٹھوکر نیاز بیگ پر قائم پناہ گاہ کو ہولڈنگ کیمپ بنایا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع میں ہولڈنگ کیمپ بنا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نادرا اور ایف آئی اے کے اہلکار ان کیمپوں میں کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے، بعد ازاں طورخم بارڈر کے راستے غیر قانونی مقیم افغانیوں کو واپس بھیجا جائے گا۔