پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

سندھ کی سیاسی شخصیت کی مسلم لیگ( ن) میں شمولیت

datetime 31  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،الیکشن میں پیپلزپارٹی کاسخت مقابلہ کریں گے۔ سندھ کی سیاسی شخصیت جام کرم علی نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی، جام کرم علی نے مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما محمد زبیر سے ملاقات کی اور نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر ن لیگ کے سابق گورنر سندھ محمد زبیرنے میڈ یا سے گفتگو میں جام کرم علی کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جام کرم علی کی شمولیت سے مسلم لیگ ن کوفائدہ ہوگاانہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کسی سے کوئی ڈیل نہیں ،الیکشن میں پیپلزپارٹی کاسخت مقابلہ کریں گیاورمیدان کو کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑیں گے،واحدن لیگ ہے جس نے سب سے پہلے انتخابی سرگرمیاں شروع کیں۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کواگراتنی تکلیف تھی توساتھ کیوں دیا ، پیپلزپارٹی ہمارے جتنے لوگ مینارپاکستان پرجمع کرلے تو میں مان لونگا ، اوران کے لئے بھی ریڈ کارپٹ بچھوادیں گے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے عام انتخانات کا شیڈول طے ہونے پرسندھ سمیت پورے پاکستان کادورہ کریں گے، سندھ میں ورکرز کو مایوس نہیں کریں گے، الیکشن مہم میں بھر پور حصہ لیں گے۔محمد زبیر نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے مشکل فیصلے کئے تھے ،اسی وجہ سے نگران حکومت ریلیف دینے کے قابل ہوئی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…