جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2023 |

میاں چنوں(این این آئی)مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے تلمبہ میں ادا کردی گئی ہے، طارق جمیل نے خوداپنے بیٹے کی نماز جنازہ پڑھائی۔بعد ازاں عاصم جمیل کی تدفین مقامی مسجد کے احاطہ میں کردی گئی۔تلمبہ میں نمازجنازہ کیلئے موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اپنے تمام بھائیوں کا شکر گزار ہوں میرے غم میں شامل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جوان بیٹے کی موت کا غم وہی جانتا ہے جس پر گزری ہے، یہ جو زخم لگا ہے جلد بھرے گا نہیں۔واضح رہے کہ عاصم جمیل نے گزشتہ روز سینے پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، وہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔مولانا طارق جمیل نے ایکس اکائونٹ پر بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…