جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اینٹی کرپشن کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

datetime 30  اکتوبر‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور کی ضلع کچہری نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی۔پرویز الٰہی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ 2 دنوں میں آپ نے کیا پیش رفت کی؟۔دورانِ سماعت اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔

اینٹی کرپشن کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی کے دورِ اقتدار میں پنجاب اسمبلی میں بھرتیاں ہوئیں، کم نمبروں والے امیداروں کو میرٹ کی خلاف وزری کرتے ہوئے بھرتی کیا گیا، اس معاملے کی باقاعدہ انکوائری ہوئی اس کے بعد مقدمہ درج ہوا، پرویز الٰہی کا موبائل فون ابھی تک برآمد نہیں ہوا ہے۔

اینٹی کرپشن کے وکیل نے عدالت میں مزید کہا کہ تفتیشی افسر نے پرویز الٰہی کا موبائل فون ریکور کروانا ہے، ان کے موبائل فون کا فرانزک کروانا ہے، 41لاکھ روپے ریکور ہوئے، اس کا معلوم کرنا ہے کہ کتنے پیسے شریک ملزمان کو گئے، پرویز الٰہی کے 2 گھر ہیں، ایک لاہور اور دوسرا گجرات میں، انہیں گجرات لے کر جانا تھا، ہر چیز ریڈی تھی کہ پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ہو گئی، پھر انہیں ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے، اب گجرات میں ان کے گھر جانا ہے۔دورانِ سماعت چودھری پرویز الٰہی روسٹرم پر آ گئے۔

پرویز الٰہی نے عدالت میں کہا کہ میں قرآن اٹھانے کو تیار ہوں مجھے کہیں نہیں لے کر جانا تھا، میں نے آج تک قرآن نہیں اٹھایا، میری عمر 77سال ہے، مجھے 3اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، چلنے میں مجھے دشواری ہے، مجھے تو ریکوری کا بھی کمرہ عدالت میں آ کر پتہ چلا ہے۔سماعت کے دوران چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی۔چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر وہ ایک منٹ کی پریس کانفرنس کر دیں تو سب ٹھیک ہو جانا ہے۔

سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے اینٹی کرپشن کی جانب سے پرویز الٰہی کے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔بعد میں فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے پرویز الٰہی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…