پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

چھینے گئے موبائل فونز افغانستان اسمگل کرنے والے گروہ کا سرگرم رکن گرفتار

datetime 30  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پولیس نے چھینے گئے موبائل فونز کے(آئی ایم ای آئی)تبدیل کر کے افغانستان اسمگل کرنے والے گروہ کا سرگرم رکن کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، نقدی، موبائل فون اورموٹر سائیکل برآمد کرلی۔ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے رابطے شہر کے مختلف علاقوں کے اسٹریٹ کرمنلز سے ہیں جن سے وہ چھینے گئے موبائل فونز خریدتا ہے،

گرفتار ملزم چھینے گئے موبائل فونز اپنے دوسرے ساتھی کو آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے کے لیے دیتا تھا، موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی تبدیل ہونے کے بعد مذکورہ فونز کو پہلے پشاور اور اس کے بعد افغانستان اسمگل کیا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق ایک ہفتہ قبل نیو کراچی موبائل مارکیٹ سے ملزم کا ساتھی گرفتار کیا گیا تھا جوموبائل فونز کے آئی ایم ای آئی تبدیل کر کے دیتا تھا گرفتارملزم ست 23 ٹچ اسکرین، 7 بٹن والے موبائل فون، 12 مختلف رنگوں کی موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والی ڈیوائسسز،2 سی پی یو اورایک لیٹ ٹاپ برآمد کرلیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق برآمد موبائل فونز سہراب گوٹھ، سچل اور سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چھینے گئے تھے، گرفتار ملزم پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں گلشن اقبال کے مقدمہ الزام نمر 12/2023 بجرم دفعہ 397/34 اور شارع فیصل تھانے کے مقدمہ الزام نمبر965/2023 بجرم دفعہ 397/34 میں گرفتار ہو چکا ہے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…