اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بیٹے عاصم جمیل کا انتقال،مولانا طارق جمیل نے بیان جاری کر دیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں چنوں(این این آئی)معروف اسکالر مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر میاں چنوں میں ان کے آبائی قصبے تلمبہ میں پیش آیا، عاصم جمیل کو تشویش ناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کے مطابق واقع کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے بتایاکہ عاصم جمیل کو زخمی حالت میں تلمبہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایاکہ مولانا کو کچھ روز سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق سلامت نے تصدیق کی ہے کہ عاصم جمیل کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بھتیجے نے موقف اختیار کیا ہے کہ عاصم جمیل نے خودکشی کی ہے لیکن پولیس شواہد اور فارنزک رپورٹ مرتب ہونے تک یہ نہیں کہہ سکتی کہ قتل ہے یا خودکشی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال کو شواہد اور فارنزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کے تعین کا حکم دیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے،اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

انہوں نے لکھا کہ آپ سب سے گزارش ہے اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاں میں یاد رکھیں۔ اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…