بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سفاک شوہر نے تشدد کے بعد بیوی کو زندہ دفن کردیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2023 |

سکھر (این این آئی) سفاک شوہر نے گھریلو تنازعے پراپنی بیوی پربہیمانہ تشدد کیا اور مبینہ طور پر بے ہوشی کی حالت میں گھر میں ہی زندہ دفن کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لاش برآمد کرلی۔سکھر کے علاقے کندھرا میں پولیس کو مقتولہ فردوس شیخ کی تشدد زدہ لاش ایک گھر کے صحن سے رِلی میں لپٹی ہوئی ملی جس پر سرکار کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔

ذرائع کے مطابق کندھرا تھانے کی حدود میں واقع گائوں ابیجانہ میں شوہر نے بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رسی سے گلا گھونٹ کرقتل کردیا تھا، پولیس حکام کے مطابق ملزم نے سر پر اینٹوں کے وار سے اسے زخمی کیا اور جب وہ بے سدھ ہوکر گر پڑی تو اسے مبینہ طور پر زندہ دفن کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم منور بھابھو نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو گھر کے احاطے میں دفن کرکے جائے وقوعہ سے اپنے تین بچوں سمیت فرار ہوگیا تھا جسے بعد ازاں حراست میں لے لیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش کو گھر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس حکام کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم منور بھابھو نشے کا عادی ہے اور اس کا اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…