اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پشاور، اساتذہ کی 11 ہزار 978 اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

datetime 27  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی 11 ہزار 978 اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق اسکیل 12 اور 15 کی خواتین اور مرد اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں، لڑکوں کے اسکولز میں اسکیل 15 میں سرٹیفکیٹ ٹیچرز کی 1174 اسامیاں خالی ہیں۔دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لڑکوں کے اسکولز میں اسکیل 15 میں ڈرائنگ ٹیچرز کی 390، فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی 388، عربی ٹیچرز کی 424، اسکیل 15 کے تھیالوجی ٹیچرز کی302 اسامیاں خالی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق اسکیل 12 کی قاری کی 195 اور اسکیل 12 کی سی ٹی آئی ٹی کی 75 اسامیاں خالی ہیں جبکہ پرائمری اسکول میں 4 ہزار 330 اسامیاں مرد اساتذہ کی خالی ہیں۔پشاور میں مجموعی طور پر مرد اساتذہ کی7 ہزار 275 اسامیاں خالی ہیں۔اس کے علاوہ گرلز اسکولوں میں مجموعی طور پر 4 ہزار 703 ٹیچرز کی اسامیاں خالی ہیں۔ لڑکیوں کے اسکول میں سی ٹی کی 558، ڈرائنگ ماسٹر کی 272، فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی 305، عربی ٹیچرز کی 312 اسامیاں خالی ہیں۔دستاویزات کے مطابق پرائمری اسکول ٹیچرز کی 2 ہزار 957 اسامیاں خالی ہیں۔ مذکورہ انکشافات سامنے آنے پر اس حوالے سے ترجمان محکمہ تعلیم نے بتایا کہ نئی بھرتیوں پر الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کی ہے، یہ پابندی ہٹائی جائے تو اساتذہ بھرتی کریں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…