جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو ہمارے بھائی کو انصاف دے سکے،علیمہ خان

datetime 27  اکتوبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو ان کے بھائی کو انصاف دے سکے۔ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کردار یہ ہے کہ ہم اپنے بھائی کیلئے کھڑے ہیں اور اس کو اکیلا تو نہیں چھوڑیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف دے سکے۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی اپنی جماعت کے لیڈر ہیں چاہے وہ جیل میں ہوں، انہوں نے 24 اکتوبر کو جیل میں جو ہمیں کہا تھا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے، انہوں نے کہا تھا یہ لندن میں معاہدہ ہوا تھا اور اب جو کچھ ہو رہا ہے اس معاہدے کے تحت ہو رہا ہے اور ہماری عدالتیں اسکا ساتھ دے رہی ہیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اس معاہدے کا ایک حصہ یہ ہے کہ انہیں الیکشن میں جیل سے باہر نہیں آنے دینا اور معاہدے کے تحت شاید الیکشن کے بعد بھی انہیں باہر نہ آنے دیا جائے۔انہوںنے کہاکہ وکلا اپنی کوششیں جاری رکھیں گے لیکن عوام کو کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…