منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

غیرملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع کا کوئی امکان نہیں، وزیر داخلہ کا دوٹوک اعلان

datetime 27  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کو دیے گئے الٹی میٹم میں صرف دو روز باقی ہیں، ہم نے جیو میپنگ کر لی ہے اور ہمارا پلان تیار ہے۔

نگران وزیر داخلہ نے کہاکہ کسی ملک میں ایسانہیں ہوتاکہ بغیر سرکاری دستاویز کے 12سے 15ہزار لوگ آتے جاتے رہیں، 31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ میں بھی پاسپورٹ آفس شروع کیا جا رہا ہے، بلوچستان کے سرحدی علاقے میں کاروبار پر کوئی پابندی نہیں، ہم نے صرف اسمگلنگ پر پابندی عائد کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر داخلہ نے کہاکہ انتخابات میں سکیورٹی کا چیلنج بہت بڑا ہے تاہم ہم اس چیلنج سے بھی نبردآزما ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…