منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

مجھے دیوار پر لکھا ہوا نظر آ رہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم ہیں،حنیف عباسی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نے کہاہے کہ مجھے دیوار پر لکھا ہوا نظر آ رہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم ہیں۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ کسی جماعت کو الیکشن عمل سے علیحدہ کرنے کی حمایت نہیں کرتا۔انہوںنے کہاکہ مجھے دیوار پر لکھا ہوا نظر آ رہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم ہیں،نواز شریف کی آمد کے بعد سے حالات مختلف ہو چکے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھے بیٹھنا چاہیے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ جب میرے خلاف ایف آئی آر ہوئی تو پارٹی کا رہنما نواز شریف کے پاس گیا اور شوکاز دینے کا کہا، نواز شریف نے شوکاز دینے سے انکار کر دیا تھا،کبھی عدالتوں سے نہیں بھاگا، میں نے کبھی میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں دیا، راناثناء اللہ نے میرا بہت ساتھ دیا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نیب کو ختم کرنا چاہیے، کل کو پھر ہماری باری آجائے گی، عمر قید کی سزا بھی چیئرمین پی ٹی آئی نے دلوائی، جب مجھے سزا ہوئی تو کیا میں نے کہیں پر آگ لگوائی؟ مجھے جب گرفتار کیا گیا تو کارکنوں کو نعرے لگانے سے روکا،میرے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام تھا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ 2013میں مجھ پر دہشت گردی کے 6مقدمات بنائے گئے، 9مئی کو جو کچھ ہوا وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،سیاسی انتقام کسی کے خلاف نہیں ہونا چاہیے، 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو چھوڑا گیا تو یہ ریاست کھلواڑ بن جائیگی، قانون کی بالا دستی ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ایک بچہ 74سال کی عمر میں بھی نہیں سدھر رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…