منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

11سالہ طالبہ ،4سالہ طالبعلم سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی ، ملزمان گرفتار

datetime 27  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے( این این آئی)مریدکے میں 11سالہ طالبہ اور 14سالہ طالبعلم سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کے واقعات ، ملزمان زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے ،نگران وزیر اعلی پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی ،ڈی پی او شیخوپورہ کے سخت نوٹس پر دونوں واقعات کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق مریدکے پرانا نارنگ روڈ پر گیارہ سالہ طالبہ مہناز کو تین بااثر بگڑے شراب کے نشہ میں دھت چوہدریوں نے اغوا کرکے اپنے ڈیرہ پر لیجا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور مبینہ طور پر زیادتی کی ویڈیو بناتے رہے ،حالت غیر ہونے پر طالبہ کو ویران جگہ پر پھینک گئے جسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

اسی طرح جی ٹی روڈ سے چودہ سالہ طالب علم علی حمزہ کو تین اوباش نوجوانوں نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔دونوں واقعات کا نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا اور آئی جی پولیس پنجاب کو حکم دیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں جس پر ڈی پی او شیخوہورہ زاہد نواز مروت نے ڈی ایس پی مریدکے حاجی ملک طاہر صدیق ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے عمر شیراز گھمن کے ہمراہ چھاپے مار کر ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…