اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

غیر ملکی سیاحوں کیلئے پنجاب پولیس میں ٹورازم فورس بنانے کا فیصلہ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب میں غیر ملکی سیاحوں کے لئے پولیس میں ٹورازم فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر آنے والے سیاحوں کو صوبے کے سیاحتی مقامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی، ٹورازم فورس محکمہ سیاحت کے ساتھ ہوٹل، ریسٹورنٹس سمیت سیاحتی مقامات کا ریکارڈ اپڈیٹ رکھے گی، علاوہ ازیں لاہور سمیت 3 ایئرپورٹس پر خصوصی کائونٹر بنا کر میل اور فی میل سٹاف تعینات کیا جائے گا، جس کی آئی جی پنجاب نے منظوری دیدی ہے۔

تینوں ایئرپورٹس پر2 گاڑیاں اور 2 ہیوی بائیکس بھی ہمہ وقت موجود رہیں گی، سکیورٹی کے لئے ایس پی یو اور سیاحت کے لئے پی ایچ پی موجود ہوگی، ٹورازم فورس سیاحوں کو ان کے متعلقہ مقام کے حوالے سے تمام معلومات، موسمی صورتحال، علاقائی و تاریخی پس منظر سمیت دیگر تفصیلات فراہم کرے گی۔حکام کے مطابق سیاحت فورس پنجاب ہائی وے پٹرولنگ یونٹ کے ماتحت کام کرے گی، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی سیاحت فورس کا سربراہ ہوگا، آئی جی پنجاب نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید کی کاوش کو سراہا اور ٹورازم فورس کا آغاز جلد کرنے کا حکم دیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…