اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ایف بی آر کی ماہانہ 50 ہزار تک آمدن پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تردید

datetime 26  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ماہانہ 50 ہزار روپے تک کمانے والوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تردید کر دی۔چھوٹے ملازمین اور کم آمدن والے کاروباری افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی ، ایف بی آر نے ماہانہ 50 ہزار روپے تک کمانے والوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تردید کر دی۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ 6 لاکھ روپے تک کمانے والے پر انکم ٹیکس لگانے کی چہ میگوئیوں کا خاتمہ ہوگیا، ایف بی آر نے چھوٹے طبقے سے ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ایف بی آر کے وضاحتی بیان میں کہا گیا ماہانہ 50 ہزار روپے آمدن والوں سے ٹیکس استثنی واپس لینے سے متعلق کوئی پالیسی یا تجویز زیرغور نہیں اور عالمی بینک نے بھی ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ایف بی آر نے زرعی ٹیکس لگانے یا نہ لگانے پر اپنا موقف بھی کھول کر بیان کر دیا ، حکام کا کہنا ہے زراعت سے آمدن پر ٹیکس کا نفاذ صوبائی معاملہ ہے لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ صوبے زرعی آمدن پر جائز ٹیکس وصول نہیں کر پا رہے۔

ٹیکس ریٹرنز کے حوالے سے بتایا گیا کہ فائلرز کی تعداد بڑھ کر انچاس لاکھ ہو چکی مگر یہ مقررہ ہدف سے کہیں کم ہے۔ایف بی آر کے مطابق ملک میں 65 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے جن میں پچاس فیصد خواتین ہیں ، 30 سے 40 فیصد آبادی کا روزگار زراعت سے وابستہ ہے ، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بمشکل دس فیصد ہے۔حکام کے مطابق مزید ڈیڑھ کروڑ تک افراد ٹیکس ادا کریں تو ہی ٹیکس گیپ ختم کیا جا سکتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…