اسلام آباد (این این آئی)افغان شہریوں کے بعد ایرانیوں کو بھی جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، نادرا افسران اور ملازمین کی ملی بھگت سے نادرا پنجگور سینٹر سے 223 افراد کو پاکستانی شناختی کارڈز جاری گئے، معاملے میں ملوث نادرا ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حساس اداروں نے ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق رپورٹ نادرا حکام کو بھجوائی ہے جس میں نادرا کے متعدد افسران و اہلکار جعلسازی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ، سینٹ قائمہ کمیٹی میں چیئرمین نادرا نے بھی ان جعل سازیوں کی تصدیق کی تھی، ہزاروں غیر ملکی شہری نادرا سے شناختی کارڈ بنانے کے بعد پاکستانی پارسپورٹس پر دوسرے ممالک میں مقیم ہیں، وزارت داخلہ نے ایرانی اور افغانی شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے، معاملے میں ملوث متعدد نادرا ملازمین اور افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، نادرا کے متعدد ملازمین پر ایرانی شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ کا الزام ہے، 223 سے زائد ایرانیوں کے جعلی شناختی کارڈ پنجگور نادرا سنٹر سے جاری ہوئے، نادرا کارڈز کے بعد ان شہریوں کو مبینہ طور پر پاکستانی پاسپورٹ بھی مل گئے۔