منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

مراد سعید، حماد اظہر، علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 25  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا (این این آئی)اسلام آباد کی انسداز دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں مراد سعید، عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 10 رہنماں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں طلبی کے باوجود عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 10 رہنماوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جن میں مراد سعید، عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور شامل ہیں۔

دیگر ملزمان میں شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی، عمر سلطان اور کرنل محمد عاصم بھی شامل ہیں جن کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔عدالت کی جانب سے ہدایت دی گئی کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، جہاں نظر آئیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔یاد رہے کہ رواں برس 18 مارچ کو عمران خان توشہ خانہ کیس کی سماعت میں پیشی کے لیے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تو اسلام آباد پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہی تھیں۔

اس دوران دوران پولیس اور پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے ایک دوسرے کو پیچھے دھکیلنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی نے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے پیٹرول بموں کے ساتھ ساتھ پولیس پر پتھرا بھی کیا۔بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کشیدگی پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 148، 149، 186، 353، 380، 395، 427، 435، 440 اور 506 لگائی گئی تھیں۔صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کو بھی ستمبر میں اسی کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا، گزشتہ روز ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…