اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

گلگت ، استور مارخور کے شکار کیلئے ایک لاکھ 86 ہزار ڈالر کی ریکارڈ بولی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان (جی بی)میں استور مارخور کے شکار کے لائسنس جاری کر دئیے گئے۔گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات و جنگلی حیات جی بی کے زیر اہتمام جنگلی جانوروں کے شکار کے لیے پرمٹوں کے اجرا کے لیے ہونے والی نیلامی میں آٹ فٹر کمپنی نے استور مارخور کے صرف ایک شکار کے لیے ایک لاکھ 86 ہزار ڈالر یعنی 5 کروڑ 17 لاکھ 8 ہزار روپے کی بڑی بولی دے کر شکار کا لائسنس حاصل کرلیا ۔

جنگلی جانوروں کے شکار کیلئے مخصوص اسکیم ”ٹرافی ہنٹنگ پروگرام”کے لائسنسز کی نیلامی میں مقامی اور ملکی و غیر ملکی آٹ فٹرز نے حصہ لیا۔ ٹرافی ہنٹنگ اسکیم کے تحت سال 24-2023 کے لیے مختص جی بی کے 4 مختلف مقامات پر الگ الگ شکار کے 4 عدد استور مارخور کی شکار کے پرمٹ بولی کے لیے پیش کیے گئے۔

گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی گلگت کے علاقے کارگاہ، نوپورہ، بسین کے کنزرویشن ایریا میں استور مارخور کے شکار کے لیے جی بی کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی گئی۔نیلامی میں ایک لاکھ 86 ہزار ڈالر (5 کروڑ 17 لاکھ 8 ہزار روپے)کے بولی دہندہ آٹ فٹر کمپنی ”شکار سفاری ”کو کارگاہ، نوپورہ، بسین کنزرویشن ایریا میں ایک عدد استور مارخور کے شکار کا حقدار قرار دیا گیا۔ جی بی کے 3 دیگر مقامات پر بھی استور مارخور کے شکار کے لیے سب سے زیادہ بولی دہندگان کو لائسنس جاری کیے گئے۔گز شتہ سال مہران سفاری نے ایک لاکھ 65 ہزار ڈالرز میں مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…