مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد بھٹے پر کام کرنے والی مسیحی بیوہ خاتون نے اپنے 3بچوں سمیت مسیحی مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر نے بعد بھٹہ پر ہی کام کرنے والا مزدور محمد مختار سے شادی کرلی۔
فیصل آباد کے نواحی چک نمبر 252گ،ب کنگاں خورد میں بھٹے پر کام کرنے والی مسیحی خاتون صائمہ بی بی نے عیسائیت چھوڑ کر دین اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیاتوجامع مسجد خضریٰ(بوہڑ والی) ستارہ کالونی کے خطیب سید تنویر حسین شاہ بخاری نے خاتون کو تین بچوں سمیت کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کر لیا۔
جس پر صائمہ بی بی دختر صدیق کا اسلامی نام غلام فاطمہ رکھا گیا جبکہ اس کی 13سالہ بیٹی نیہا کا سلامی نام طیبہ،7سالہ بیٹے کا نام محمد تنویر،5سالہ بیٹی کا نام مریم بی بی رکھا گیا۔بعد ازاں نو مسلم خاتون غلام فاطمہ کا نکاح بھٹے پر کام کرنے والے محنت کش محمد مختار ولد سردار محمد سے کروا دیا گیا۔
اس موقع پر دونوں خاندانوں کے سر کردہ افراد سمیت بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن سمندری روڈ کے سینئر رہنما چوہدری امجد جٹ اور چوہدری عارف گجر کی بھی موقع پر موجود تھے۔سید تنویر حسین شاہ بخاری نے خصوصی دعا کروائی کے اللہ رب العزت نو مسلم خاتون کو دین اسلام پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے