اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سیاسی جماعتوں اور اداروں میں قومی مفاہمت کے حوالے سے بڑا بریک تھرو

datetime 24  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کے درمیان قومی مفاہمت کے حوالے سے بڑا بریک تھرو ہوا ہے ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام(ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے قومی مفاہمت کے ایجنڈے کے لئے قائدانہ کردار ادا کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی تجویز پر قومی کردار ادا کرنے کی حامی بھری ہے جن کی ملاقات منگل کو اسلام آباد میں ہوئی۔

محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جو دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مولانا فضل الرحمان قومی قیادت سے قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر بات کریں گے۔ پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں اور مفاہمت کے قومی ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کام کیا جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان سے محمد علی درانی کی ملاقات کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کر چکی ہے جبکہ پاکستان مسلم (ن)کے قائد محمد نواز شریف بھی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر مینار پاکستان کے جلسے میں قومی مفاہمت کا اعلان کر چکے ہیں۔ دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی میڈیا سیل کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ کے انتخابات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…