بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہائیکورٹ نے قانونی مقیم غیرملکیوں کو تنگ کرنے کی درخواست نمٹا دی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو تنگ کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کو نمٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستان میں قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل سیف اللہ محب کاکا خیل ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا کہ جن افغان شہریوں کے پاس قانونی دستاویزات، پی او سی کارڈ ہوں گے ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے باوجود قانونی دستاویزات رکھنے والے افعان شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت نے تو فیصلہ کیا ہے کہ جو غیر قانونی ہے وہ اپنے ملک جائیں گے جبکہ جسٹس وقار احمد نے کہا کہ جن کے پاس قانونی دستاویزات ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، اس معاملے کو کیس ٹو کیس دیکھنا ہوگا کیونکہ اگر قانونی دستاویزات رکھنے والوں کو متاثر کیا گیا تو معاملے کو ضرور عدالت دیکھے گی۔عدالت نے کہا کہ حکومت نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی ہوگی، حکومتی نوٹیفکیشن کی روشنی میں اس کیس کو نمٹا دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…