اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ڈکیت کھلے عام گھومنے لگے، 6 گھنٹوں کے دوران 3 پمپس کا کیش لوٹ لیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کراچی میں ساڑھے 6 گھنٹے کے اندر 3 پٹرول پمپ کا کیش لوٹ لیا گیا، تینوں وارداتوں میں مجموعی طور پر 20 لاکھ کیش اور اسلحہ چھینا گیا۔وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فوٹیج اور تصویرمنظرعام پر آگئی ہے ۔ پہلی واردات صبح ساڑھے 6 بجے سکھن کے علاقے میں ہوئی جہاں 4 ملزمان نے پہلے پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا اور کیشیئرسے 32 ہزار کیش چھین کر فرار ہو گئے۔

دوسری واردات صبح ساڑھے 11 بجے الکرم ایف سی ایریا میں کی گئی، جہاں پٹرول پمپ ملازمین ساڑھے 18 لاکھ بینک جمع کروانے جا رہے تھے کہ رانگ وے جاتے ملازمین کے پیچھے دو موٹر سائیکلوں پر 4 ملزمان آئے اور بیچ سڑک پر روک کر کیش چھینا اور فرار ہو گئے۔تیسری واردات مومن آباد فقیر کالونی فلنگ سٹیشن پر کی گئی جہاں ایک موٹرسائیکل پر دو ملزمان کیشیئرز سے کیش چھین کر فرار ہو گئے، واردات میں ملوث ملزمان کے چہرے بہت واضح دیکھے جا سکتے ہیں، پولیس کی جانب سے تینوں واقعات کی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…