اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عدالتی احکامات کے بعد اڈیالا جیل میں قید عمران خان کو ورزش کیلئے سائیکل مل گئی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)عدالتی احکامات کے بعد اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ورزش کیلئے خصوصی سائیکل مل گئی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے کیس پر سماعت کی۔وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 3 بہنوں کی ملاقات کی درخواست دائر کی۔ جج نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تینوں بہنوں کی ملاقات کی درخواست منظورکرلی اور بہنوں کوکل جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت دیدی۔

جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو ورزش کیلئے سائیکل مہیا کردی گئی ہے، میں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ ابھی سائیکل لائیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل مل گئی ہے،چلو جان چھوٹ گئی۔اس موقع پر پی ٹی آئی وکیل شیراز رانجھا نے کہا کہ سائیکل پرتحریری آرڈر دے دیں، سائیکل ابھی تک نہیں مہیا کی گئی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا میڈیا ہٹے گا تو سائیکل دے دیں گے۔جج نے عدالتی عملے کوسائیکل سے متعلق تحریری فیصلہ مہیا کرنے کی ہدایت کردی۔

بعد ازاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے کمرہ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالدیوسف پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل پہنچا دی گئی ہے۔وکیل پی ٹی آئی خالدیوسف نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ۔اس پر جج ابو الحسنات نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ چلیں شکر ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل جیل میں پہنچا دی گئی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…