جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئے خوشخبری

datetime 24  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آ ئی)ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر سے شہریوں کو پاسپورٹ ڈیلیوری کا معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق تکنیکی پیچیدگیوں کی وجہ سے پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا اِجرا روکا ہوا تھا۔اب تکنیکی مسائل پر زیرالتوا تمام پاسپورٹس چند روز میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ ٹریک درخواستوں کے حامل پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہو گیا۔

اب فاسٹ ٹریک درخواستوں والے پاسپورٹس منگل سے مقررہ مدت میں ہی فراہم کیے جائیں گے۔ارجنٹ پاسپورٹ کا بیک لاگ بھی 2سے 3روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔ پاسپورٹس کی جلد فراہمی کیلئے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے خصوصی اقدام کیا۔ذرائع نے بتایا کہ زیرالتوا نارمل پاسپورٹس درخواستوں کی بروقت فراہمی اور پرنٹنگ کیلئے اضافی اقدامات کیے جارہے ہیں۔پاسپورٹ آفس کے ذرائع کے مطابق بروقت پرنٹنگ کیلئے اضافی افرادی قوت سمیت پرنٹنگ مشینوں کو 24گھنٹے فعال رکھا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…