اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس او کی ہٹ دھرمی برقرار، پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی مکمل بند

datetime 22  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اتوار کے روز بینک میں رقم منتقل نہ ہونے کے باعث پی ایس او نے ایئر پورٹس پر پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن دینے سے معذرت کرلی ،جس کے نتیجے میں قومی ائیرلائن کا آپریشن مکمل طور پر بند ہوگیا اور 50 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور اس نے قومی ایئرلائن کو ایندھن کی فراہمی مکمل بند کردی ہے۔گزشتہ کئی روز سے پی آئی اے ہر روز کی پروازوں کے ایندھن کے پیسے پیشگی ادا کررہا ہے، گزشتہ روز بھی 220 ملین روپے ادا کئے گئے تھے، تاہم اتوار کی صبح بینک بند ہونے اور رقم منتقل نہ ہونے پر پی ایس او کی جانب سے قومی ایئر لائن کو ایندھن دینے سے انکار کردیا گیا،جس کے نتیجے میں قومی ائیرلائن کا آپریشن مکمل طور پر بند ہوگیا اور 50 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں اور مسافر رل گئے ہیں، لیکن حکومتی ایما پر قومی ایندھن کمپنی کسی قسم کی رعایت دینے پر راضی نہیں ہے۔

کراچی اسلام آباد کی 3 پروازیں پی کے 300، 308 اور 340، اسلام آباد کراچی کی 2 پروازیں پی کے 301 اور 369 منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے کراچی کی 2 پروازیں پی کے 303 اور 307، کراچی لاہور کی 3 پروازیں 302، 304 اور 306 جب کہ کراچی سے گوادر، بہاولپور، فیصل آباد کی دوطرفہ 6 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ سیالکوٹ سے مسقط جانے والی دو طرفہ پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ہفتے کی شب پی آئی اے کی 4 پروازیں بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں جن میں چائنا،کوالالمپور،کینیڈا اور استبول کی پروازیں شامل ہیں۔ بیرون ملک گئے پی آئی اے کے جہاز ہی واپس آ سکیں گے۔پی آئی اے نے انتہائی ضروری پروازیں آپریٹ کرنے کے لیے پی ایس او کو قبل ازوقت 22 کروڑ روپے کی ادائیگی کی تھی۔

یہ ادائیگیاں پلان B کے تحت محدود آپریشن کے تناظر میں ہفتے اور اتوار کی منافع بخش روٹس کی پروازوں کے لیے کی گئی تھیں۔ایوی ایشن ماہرین نے بتایاکہ ایک سرکاری ادارے کا دوسرے حکومتی ملکیتی ادارے کو رعایت دینے سے انکار حیرت انگیز بات ہے، پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ایسے اقدامات رائے عامہ ہموار کرنے کی حکومتی حکمت عملی لگتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس نہج پر پہنچنے سے بہت پہلے ہی حکومتی وزارتیں آپس میں معاملات طے کرلیتی ہیں، سیکرٹری ایوی ایشن اپنے پٹرولیم کے ہم منصب کے ساتھ یہ مسئلہ اگر حل نہیں کروا سکتے تو یا یہ نالائقی ہے یا سوچاسمجھا منصوبہ ہے، قومی ایئر لائن کے ساتھ ہی نجی ایئرلائنز اپنے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کریں گے، جس کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا ہوگا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…