اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بشری بی بی کے بھائی کے گھر اینٹی کرپشن کے چھاپے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)اینٹی کرپشن کا مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی، سابقہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلیز کے گھر چھاپے مارے گئے ۔ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات ساہیوال ،اوکاڑہ اور پاکپتن میں مفرور ملزمان کے گھر ریڈ کئے۔

اینٹی کرپشن ساہیوال نے سابقہ ایم این ایز رائے حسن نواز اور رائے مرتضی اقبال کے گھروں پر چھاپے مارے۔سابقہ ایم پی اے نعیم ابراہیم ،سیاسی رہنماسلیم صادق کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مارا گیا۔ تاہم تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مطلوب ملزمان کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…