اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ڈانس پارٹیز کے دوران بارہ لڑکیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا انکشاف

datetime 22  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے فارم ہائوسز میں ڈانس پارٹیز کے دوران بارہ لڑکیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا انکشاف ہوا ہے،پولیس نے سرکاری افسر کے فارم ہائوس کو سیل کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ سچل تھانے کی حدود میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے نے نیا پنڈوابکس کھول دیا،اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے سرکاری افسرکے فارم ہائوس کوسیل کرکے منیجر اور خاتون سمیت چار ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔

کراچی میں غیر مقامی لڑکیاں غلط کام میں استعمال ہونے لگیں شہر کے فارم ہائوسز میں ڈانس پارٹیز کے دوران لڑکیوں کی ہلاکتوں کا انکشاف ہوا ہے، 27ستمبر کوسچل تھانے کی حدود سے ملنے والی لڑکی کی لاش پر جاری تفتیش نے پنڈورا بکس کھول دیا ہے ۔ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ ممنوعہ ادویات دے کر لڑکی کی جان لی گئی اور لاش کو نامعلوم مقام پر پھینکا گیا۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ جنید شیخ نے بتایا کہ چھیپا اور ایدھی کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں 12 نوجوان لڑکیوں کی لاوارث لاشوں کو دفنانے کا انکشاف ہوا ہے، ان لڑکیوں کی اموات ڈانس پارٹیوں یا فحاشی کے اڈوں پر ہوئیں۔جنید شیخ کا دعوی ہے کہ فارم ہاوسز اور فحاشی کے اڈوں کا عملہ خاموشی سے لاشیں ٹھکانے لگا دیتا ہے، سچل کے علاقے سے 27 ستمبر کو لڑکی کی لاش ملی تھی، لڑکی کی موت اوور ڈوز کی وجہ سے ہوئی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ خاتون کی موت فارم ہاس میں ڈانس پارٹی کے دوران ہوئی اور لاش کو سچل تھانے کی حدود میں جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا۔ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مطابق تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ لڑکی کو 3 ماہ قبل ملتان سے لایا گیا تھا، پولیس نے سرکاری افسر کے فارم ہاوس کو سیل کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ، مذکورہ افسر یہ دھندہ چلا رہا تھا۔ایس ایس پی ایس آئی یو انویسٹی گیشن پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے معاملے سے متعلق تفتیش جاری ہے جبکہ اس طرح کی کیسز کی روک تھام کے لئے ریسکیو اداروں کو بھی آن بورڈ لے لیا گیا ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…