منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

گھریلو رنجش پر ملزم نے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹائون میں بھائی نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائون جدہ ہزارہ کالونی میں گھریلو رنجش پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا، ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم رائو کے مطابق اتحاد ٹائون میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جب گھریلو تنازع پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا ہے جن کی شناخت ابراہیم ولد جمشید اور شکیلہ زوجہ ابراہیم کے نام سے کی گئی ہے۔

اتحاد ٹائون پولیس نے فائرنگ میں ملوث حسین ولد جمشید کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم اپنی بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کرنا چاہتا تھا، مقتول بھائی بیوی کو بچانے کی کوشش کی اور فائرنگ کی زد میں آگیا۔مقتول کا آبائی تعلق سوات سے ہے جبکہ ملزم بھائی اور بھابھی کو قتل کرنے کے بعد گھر میں ہی بیٹھا رہا اہلکار پہنچے تو ملزم نے خود ہی گرفتاری دے دی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزم ابتدائی بیان میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کا اعتراف کررہا ہے لیکن وجوہات بتانے سے قاصر ہے اس حوالے سے پولیس تحقیقات کررہی ہے



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…