منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک کو قرض دار کس نے بنایا؟ بڑا سوال یہ ہے، پرویز خٹک

datetime 20  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی۔ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ افغانستان کے حالات ہم سے اچھے ہیں، ملک کو قرض دار کس نے بنایا یہ بہت بڑا سوال ہے۔انہوں نے کہا کہ 35 سال سے حکومت کرنے والوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملا، تحریک انصاف کے ساڑھے 3 سال میں کیا ہوا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے سوچا کہ کب تک جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ساتھ دیں گے، نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی۔انہوںنے کہاکہ ایسی سیاست پر لعنت جس میں عوام کی خدمت نہ ہو، جو وعدے کریں گے وہ پورا کرکے دکھائیں گے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو قریب سے دیکھا ہے وہ وعدے پورے کرنے والے نہیں، پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچ کرکے پھر لوٹ مار کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بی آر ٹی کی مخالفت کی تھی، صحت کارڈ چیئرمین پی ٹی آئی کا وژن نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…