منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان کے دس شہروں میں 5ہزار غیرملکیوں کو جعلی پاسپورٹ جاری ہونے کا انکشاف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان کے دس شہروں میں 5ہزار غیرملکیوں کو جعلی پاسپورٹ جاری ہونے کے حوالے سے اہم انکشاف ہواہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق 98فیصدپاسپورٹ افغانیوں کو جاری ہوئے،چھ جعلی پاسپورٹ ایرانی شہریوں کو بھی جاری ہوئے۔

اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن چار سال میں مبینہ جاری غیرملکی شہریوں کو جعلی پاسپورٹ کی تحقیقات کررہے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق تین منظم گروہ کے 45ایجنٹس نے نادرا اور پاسپورٹ حکام کی مدد سے 12ہزار غیرملکیوں کو جعلی پاسپورٹ جاری کروائے۔

جعلی پاسپورٹ پاکستان کے 30شہروں سے جاری ہوے، 11جعلی پاسپورٹ سعودی عرب سے پروسس ہوئے،کیچھ میں 938جعلی پاسپورٹ بنائے گئے۔ذرائع کے مطابق 852جعلی پاسپورٹ نوشکی میں پروسس ہوئے، 153جعلی پاسپورٹ قلعہ عبداللہ میں بنائے گئے، پشاور میں 755افغان شہریوں کے جعلی پاسپورٹ بنانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔630افغان شہریوں نے بٹاخیل میں جعلی پاسپورٹ حاصل کیے، 329غیرملکی شہریوں کو کراچی میں جعلی پاسپورٹ دیے گئے۔ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو جعلی پاسپورٹ جاری ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفے جمال قاضی نے کہا ہے کہ خصوصی ٹیم جعلی پاسپورٹ کی تحقیقات کررہی ہے۔ناردرا حکام کے مطابق نادرا جعلی پاسپورٹ پربنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ کمیٹی کی سفارشات پرعمل کیا جائے گا۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…