اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ڈکیتی کے دوران خواتین کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا برمی گینگ گرفتار

datetime 19  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پولیس نے ڈکیتی کے دوران خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے برمی گینگ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیاہے۔سرجانی ٹائون پولیس نے ناردرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوئوں کے بین الصوبائی برمی گینگ کے 6 کارندوں کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق برمی گینگ واردات کے دوران خواتین سے نازیبا حرکات بھی کرتے تھا ۔ برمی گینگ کے ساتھیوں نے 2002 میں سابق (ر)جنرل صدر پرویز مشرف کی بہن کے گھر بھی واردات کی تھی ۔

برمی گینگ کے ماسٹر مائنڈ 2 روز قبل پاکستان بازار میں پولیس مقابلے میں مارے گئے ۔شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث غیر ملکی (برمی گینگ) کے گرفتار کیے گئے ڈاکوں میں محمد علی ، اسماعیل ، سکندر ، حبیب الرحمن ، کبیر اور یونس شامل شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔2 روز قبل پاکستان بازار میں پولیس مقابلے میں مارے گئے برمی گینگ کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت عبدالحفیظ اور ابوالحسن کے ناموں سے سے کی گئی تھی ۔ ملزمان خود کا پولیس اور ایجنسیوں سے تعلق ظاہر کر کے گھروں میں داخل ہوتے تھے۔

برمی گینگ کے کارندے واردات کے دوران خواتین سے نازیبا حرکات بھی کرتے تھے۔ ملزمان زیادہ تر وارداتیں ڈسٹرکٹ کورنگی ، ایسٹ ، سینٹرل اور ویسٹ میں وارداتیں کرتے تھے ۔برمی گینگ وارداتوں سے قبل ڈسٹرکٹ ویسٹ میں واقع سندھ گورنمنٹ قطراسپتال کے احاطے میں ملتے اور وارداتوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کرتے تھے ۔ واردات کے 15 سے 20 دن بعد تک ملزمان آپس میں رابطہ منقطع کر دیتے تھے ۔

لوٹے گئے زیورات کی فروخت ماسٹر مائنڈ عبد الحفیظ اور ابوالحسن کی ذمے داری ہوتی تھی ۔پولیس کے مطابق ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی بیشتر وارداتوں میں ملوث برمی گینگ کے 8 ساتھی اب تک مارے جاچکے ہیں جب کہ 2 بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں ۔ برمی گینگ کے ملزمان کچھ سال قبل سونے کے ایک تاجر کو اس کے گھر سے اغوا کر کے لے گئے تھے۔ تاجر کے گھر واردات کے دوران مقابلے میں 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے تھے ۔ برمی گینگ کے ساتھیوں نے 2002 میں سابق (ر) جنرل صدر پرویز مشرف کی بہن کے گھر بھی واردات کی تھی ۔ گرفتار برمی گینگ کے کارندوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…