پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اگر اس وقت جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو بخدا فلسطین کو یوں جلتا ہوا نہ دیکھتے ، سراج الحق

datetime 18  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال (این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ اگر اس وقت جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو بخدا فلسطین کو یوں جلتا ہوا نہ دیکھتے ، ہمارے حکمران اس حساس ترین مسئلے پر مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہیں ،صیہونی قوتیں اب گریٹر اسرائیل کے نقشے میں رنگ بھرنے کے لئے ایڑی چوٹی لگارہی ہے جن کا اگلا ہدف عرب ممالک اور پھر پاکستان ہوگا ، اگر مغرب انتہائی ڈھٹائی سے اسرائیل کو اسلحہ اور ڈالر دے رہی تو پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک کو اس میں ہچکچانے اور شرمانے کی وجہ کیا ہے۔

بدھ کو المرکز اسلامی میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طرح طرح کے نام کے میزائل کیا عجائب گھر میں رکھنے کے لئے بنائے گئے تھے جبکہ یہ وقت تمام سیاسی اور مسلکی اختلافات کو پس پشت ڈال کر فلسطین کو بچانے کا ہے اور اس وقت فلسطین میں کربلا کا منظر دوبارہ زندہ ہوگیا ہے اور مغربی آقاؤں کی ایما پر اسرائیل نے بدترین بربریت اور ظلم وستم کا بازار گرم کررکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کوپھلتا پھولتا، خوشحال، کلین اینڈ گرین دیکھنا چاہتے ہیں جہاں انسان انسان کی غلامی سے آزاد، ہر بچہ کیلئے کوالٹی ایجوکیشن، ہر یتیم کی کفالت، وسائل کومنصفانہ تقسیم، قانون کی نظر میں سب برابر اور ہر انسان کو مفت علاج معالجے کی سہولیات میسر ہوں توجماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔ سراج الحق نے کہاکہ اگر جماعت اسلامی کی سیاست کا مرکز و محور اسمبلی میں ممبری کا حصول ہونے تک محدود ہوتا تو آسان بات تھی مگر جماعت اسلامی ایک دینی اور انقلابی تحریک کا نام ہے اور انبیاء کا وارث جماعت ہے جو نسلوں کو بچانا چاہتی ہے اور پوری امت کو امت واحدہ بنانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تعداد کے لحاظ سے کم اور اسمبلیوں میں اس کی نمائندگی بہت ہی محدود ہے تاہم یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جماعت اسلامی اپنی کم تعداد کے باوجود اثرو نفوذ میں سب سے آگے ہے جس کی شہادت یورپی سفیر وں سے لے کر امریکہ کے سنیٹروں تک نے دی ہے جنہوں نے اس بات کابرملا اعتراف کیا کہ انہیں اس ملک میں اگر کسی سے ڈر ہے تو وہ صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے جس کے پاس ایک مکمل اور پرفیکٹ نظام موجود ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اس بار بھی امت مسلمہ کی اتحاد ویگانگت کی ضرورت کے وقت تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا کرکے قومی فسلطین کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ اس کی ذیلی تنظیمیں ضلعوں کی سطح پر پھیلانے کی ضرورت ہے اوریہ کام ضلعی سطح پر بھی جماعت اسلامی کے کارکن ہی سرانجام دے سکتے ہیں۔

انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ اگلے جمعة المبار ک کے دن قومی سطح پر فلسطینی بھائیوں کے لئے مالی امداد جمع کی جائے گی جس میں سب بڑھ چڑھ کر حصہ لے لیں۔ اس سے قبل سابق ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ، سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، امیر جماعت اسلامی لویر چترال مولانا جمشید احمد اور ڈپٹی قیم صوبہ مولانا ہدایت اللہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں جے یو آئی، پی پی پی، مسلم لیگ (ن)، اے این پی اور پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر سراج الحق نے ان کو خوش آمدید کہااور انہیں ہار پہنایا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…