اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خصوصی عدالت نے عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے کی اجازت دیدی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج نے عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے کی اجازت دے دی۔بدھ کو اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کروانے کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل شیراز رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جج نے کہا کہ ابھی تک اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے ایس او پیز نہیں آئے، جیل میں ٹیلیفونک گفتگوکے حوالے سے ایس او پیز آجائیں تو دیکھ لیتے ہیں۔

اس دوران وکیل شیراز رانجھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کیلئے سائیکل مہیا کرنا چاہتے ہیں، اس پر جج نے کہا کہ سائیکل کے حوالے سے تو میں پہلے ہی جیل حکام کو کہہ چکا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ سائیکل کا غلط استعمال نہ ہو، ایسا نہ ہوکہ سائیکل جیل سپرنٹنڈنٹ چلاتا رہے، میں سائیکل والے معاملے پر آرڈر کردیتا ہوں، معاملے کو حل کردیتے ہیں۔عدالت نے کیس میں مختصر وقفے کے بعد سماعت پھر شروع کی تو جج ابو الحسنات نے کہاکہ ایس او پیز آگئے ہیں جن کے مطابق ملزم کو بات کرنے کی اجازت نہیں، میں پھربھی جیل مینوئل کے مطابق ٹیلیفونک گفتگوکے معاملے کو دیکھ لیتا ہوں تاہم مجھے جیل مینوئل میں بیرونِ ملک بات کرنے کی اجازت تحریری طور پر دکھا دیں، میں آپ کے حق میں کہہ رہا ہوں، میں ٹیلیفونک گفتگو کی اجازت دے دیتا ہوں۔عدالت نے فیصلہ سنایا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کرتاہوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دی جائے، سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…