اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ٹرانسپورٹ کرایوں ،چینی ،چکن،آٹا،دالوں اورگھی کے نرخ میں کمی کا اعلان

datetime 18  اکتوبر‬‮  2023
محسن نقوی
محسن نقوی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹرانسپورٹ کرایوں، آٹا ،گھی، چکن ،دالوں او رچینی کے نرخ میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فیصل آباد میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزمیںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیزل بس کا کرایہ 10فیصد، پٹرول بس کا کرایہ 15فیصد کم ہوچکاہے۔ دالو ں کے نرخ میں 20 سے 30روپے کمی کی جائے گی۔ گھی کا نرخ 15روپے فی کلو کم ہوگا۔ چکن کے نرخ 12سے15فیصد تک نیچے آجائیںگے۔ ہمیں عوام کا فائدہ دیکھناہے، جہاں جہاں ریلیف دے سکتے ہیں، دیں گے ۔ قیمتوں میں کمی لانا ہمارا فرض ہے ،کسی پر احسان نہیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے ،میرے علم میں ہے آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں ملیں گی۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے پوری ٹیم کل سے محنت کررہی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب روزانہ ساڑھے 9بجے قیمتوںمیں کمی کے حوالے سے کمشنرز اجلاس لے رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ دال کی قیمت میں 30روپے کی کمی آئی ہے۔ آٹے کی قیمت 15روپے فی تھیلا کم ہوگی۔حکومت پنجاب گندم ریلیز کرنا جلد شروع کرے گی،آٹے کے نرخ مزید کم ہوںگے۔ نرخ 3500 سے 4000 فی من کرنے سے آٹے کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے۔ گھی کی قیمت میں 15روپے کمی آئے گی۔ پولٹری کی پرائسز میں 12سے 15فیصد کمی آئے گی۔ چکن کی قیمتوں میں 110 روپے فی کلو کمی آئے گی۔ چینی کی قیمت 180روپے سے کم ہوکر 145روپے فی کلو ہوچکی ہے،ایکس مل چینی133روپے ہے،چینی کی قیمت مزید کم ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قیمتیں کم کرنے کے لئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی،8گھنٹوں میں قیمتیں کم ہوگئیں۔ وزیر صنعت ایس ایم تنویر اور ایڈمنسٹریشن نے قیمتیں کم کرنے کے لئے دن رات محنت کی ہے۔

میں خود بھی کرایو ںکے بارے میں بس سٹینڈز پر دورے کر کے معلوم کرتا رہا۔ فیصل آباد کے لاری اڈے کا بھی وزٹ کیاہے،مختلف بسوں میں مسافروں سے کرائے کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈیزل پر چلنے والی بس کے کرائے میں 10فیصد کمی آ چکی ہے۔ پٹرول پر چلنے والی بس کا 15فیصد کرایہ کم ہواہے۔ کارگو کے کرائے کم کرنے کے حوالے سے مذاکرات بھی کامیاب رہے،10فیصد کرایہ کم کریںگے۔

600کرایہ دینے والے مسافر کو کم ازکم 100روپے کی بچت ہوگی۔آنے والے دنو ںمیں قیمتوں میں کمی کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیںگے۔پٹرول مزید سستا ہوا تو قیمتیں مزید کم کروائیںگے۔انہوںنے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فیصل آباد میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔چیمبر آف کامرس کے دوستوں سے مشاورت کی ہے۔ کابینہ کے علاوہ ہماری مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم کسی کا نقصان نہیں چاہتے نہ ہی کسی کاحق سلب کرنا چاہتے ہیں۔ملازمین کی تنخواہیں 35فیصد بڑھائی ہیں۔پولیس ملازمین کی 14ہزار اوردیگر کی 26ہزارکی پرو موشن کرچکے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے مزیدبتایا کہ معاشی مسئلہ اچھا خاصا تھا،بینکوں کے 672ارب دینے تھے اوران پر ڈیڑھ ،پونے دوسو ارب سود تھا۔ہم نے بینکوں کے 672ارب روپے ادا کیے ۔ہم میں سے کسی نے الیکشن نہیں لڑنا۔کمشنر فیصل آباد اوردیگر کمشنرز اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں قیمتوں میں کمی کیلئے متحرک ہیں ۔

صحافی میرے دل کے قریب ہیں ، ان کے مسائل حل کئے جائیںگے۔قبل ازیںنگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور دیگر عہدیداران نے وزیر اعلی محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداران نے صنعتکاروں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا معیشت کے استحکام کیلئے تجاویز دیں ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے صنعتکاروں کو سرکاری ہسپتال اور سکولز آڈپٹ کرنے اور چلانے کی پیشکش کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ علاج معالجے اور تعلیمی سہولتوں کی بہتری کے لئے صنعتکاروں کو آگے آنا چاہیے۔ سرکاری سکولز کی نجکاری کی جا رہی ہے نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔سرکاری سکولوں کے اساتذہ بھی یہی ہیں اور یہی رہیں گے۔ اس ضمن میں آج تک کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ پوری کوشش ہے کہ صحت اور ایجوکیشن کی سہولتوں کو بہتر بنایاجائے۔ فیصل آباد کے شہر میں عوام کی فلاح کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر فیصل آباد ڈویژن، سی پی او فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…