اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ہر شہری کو انصاف، تقریر اور سوچ کی آزادی کا حق حاصل ہے، سپریم کورٹ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ملک کے ہر شہری کو سیاسی اور سماجی انصاف، تقریر اور سوچ کی آزادی کا حق حاصل ہے، ناقدین اور سیاسی مخالفین کو ریاست کا دشمن سمجھنے کے بجائے عوام کی مرضی کو قبول کرنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے عماد یوسف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کو طاقت کا استعمال آئین کے مطابق کرنا چاہیے، طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال سے پرہیز اور بدنیتی سے بچنا چاہیے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے فیصلے میں لکھا کہ اختیارات کے غلط استعمال سے معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے، مشاہدے میں آیا ہے کہ میڈیا پرسن، سیاستدانوں، کارکنوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کیخلاف سیاسی عزائم پر مبنی بغاوت جیسی ایف آئی آرز درج کی جارہی ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ لوگ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں، ان کیخلاف مقدمات آئین کو مجروح کرنے کے مترادف ہیں، ریاست کو اپنی طاقت اور اختیار کا استعمال آئین کے مطابق کرنا چاہیے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے معلومات فراہمی کا ذریعہ ہیں، شہریوں کیخلاف ایسی قانونی چارہ جوئی آئین کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، خوف کے ماحول میں شہریوں کے علاوہ میڈیا بھی آزادی سے اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اپنے شہریوں کیخلاف بدنیتی پر مبنی غیر سنجیدہ قانونی چارہ جوئی ریاست کے حق میں نہیں، اس کا نتیجہ ریاستی اداروں کے خلاف نفرت کی صورت میں نکلتا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمہوری حکومت عوام کی، عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے سمجھی جاتی ہے، حکومت کو اپنے ناقدین اور سیاسی مخالفین کو ریاست کا دشمن سمجھنے کے بجائے عوام کی مرضی کو قبول کرنا چاہیے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی اور سماجی انصاف کے فروغ کے لیے رواداری کی فضا پیدا کر کے اداروں کے خلاف شہریوں کی نفرت اور عدم اعتماد کو دور کرنا چاہیے، طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال سے پرہیز اور بدنیتی سے بچنا چاہیے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…