پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

دومزید اہم شخصیات بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو چھوڑدیں گی، دونوں روپوش ہیں، محمود مولوی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما محمودمولوی نے کہا ہے کہ دومزید اہم شخصیات بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو چھوڑدیں گی، دونوں اہم شخصیات روپوش ہیں،فرخ حبیب نے جوگفتگو کی ہے یہ حقیقی آزادی ہے، انہوںنے جو باتیں کیں 95 فیصد باتوں کی تائید کرتا ہوں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہے، سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہوگی تو بند گلی میں جائیں گی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ دومزیداہم شخصیات بھی چیئرمین پی ٹی آئی کوچھوڑدیں گی، دونوں اہم شخصیات روپوش ہیں اور سوچنے کا وقت لے رہے ہیں، ایک اہم شخصیت کی استحکام پاکستان پارٹی سے بات چیت بھی چل رہی ہے، دونوں اہم شخصیات پی ٹی آئی کی کابینہ لیول کے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ علی زیدی استحکام پاکستان پارٹی کاحصہ نہیں ہیں۔محمود مولوی نے مزید کہا کہ سینئر لوگوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ کس طرف جارہے ہیں، کیا پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص جگہوں پر احتجاج کی ہدایت نہیں کی گئی تھی؟ بد قسمتی ہے بڑے لوگوں کووہم ہوجاتاہے کہ جومیں کررہاہوں درست ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…