اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چیئرمین پی ٹی آئی اپنی ذات کے قیدی ہیں، فردوس عاشق اعوان

datetime 17  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنی ذات کے قیدی ہیں،فرخ حبیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیے کوایکسپوز کیا اور تحریک انصاف کیساتھ اپنے سفرکا اختتام کردیا ہے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فرخ حبیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیے کوایکسپوز کیا اور تحریک انصاف کے ساتھ اپنے سفرکا اختتام کردیا ہے،فرخ حبیب کی پارٹی میں شمولیت پرانہیں خوش آمدید کہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنی ذات کے قیدی ہیں، اختلافات سیاسی جماعتوں سے ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اب صورتحال یہ ہو چکی ہے کہ سربراہ تحریک انصاف کا فین کلب اپنی موت آپ مرچکا ہے۔رہنما آئی پی پی نے کہاکہ جب کوئی کارکن مشکل میں آتا ہے تو قائد اس کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہمارے ورکرز اور لیڈرز گراس روٹ لیول پر کام کرر ہے ہیں،آنے والے دنوں میں عوامی رابطہ مہم میں جلسے کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اداروں پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، اگر پارٹی میں شامل 9مئی واقعات کے ذمہ دارہوئے تو استحکام پاکستان پارٹی ان کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…