پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پٹرولیم کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2023
محسن نقوی
محسن نقوی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا براہ راست فائدہ پنجاب کے عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اس ضمن میں وزیراعلیٰ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قیمتو ںمیں کمی کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی اورٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد تک کمی لانے کا ٹاسک دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کئے جائیںگے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ فوری میٹنگ کرنے کی ہدایت کی جبکہ صوبائی وزیر صنعت و زراعت ایس ایم تنویر گھی ،فلوراو ردیگر ایسوسی ایشنز کے ساتھ مذاکرات کریںگے ۔اسی طرح سیکرٹری زراعت ،کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کو روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میںکمی لانے کا ٹاسک دیا گیاہے۔چیف سیکرٹری روزانہ کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کے ساتھ میٹنگ کر کے قیمتو ںمیں کمی کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیں گے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال کردار ادا کرنے کاحکم دیااورکہاکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو منتقل کر کے ریلیف دیاجائے گا۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے جو تاریخی ریلیف دیاہے اس کا فائدہ دیگر اشیاء کی قیمتوں اور کرایوں میں کمی کر کے عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔ پوری ٹیم عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات ایک کردے اوربھرپور محنت کر کے خلق خدا کی دعائیں لیں۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم،منصور قادر،عامر میر،بلال افضل،ابراہیم حسن مراد،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سیکرٹریزقانون، صنعت، خوراک، لائیوسٹاک، زراعت،خزانہ، سی سی پی او، کمشنر لاہورڈویژن، چیئرمین پنجاب پرائس کنٹرول، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور متعلقہ حکام نے ا جلاس میں شرکت کی جبکہ تمام کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…