اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

موسم کی خرابی، مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،گورنرسندھ اور فیصل واوڈابھی سوار تھے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسلام آباد سے کراچی آنے والا طیارہ خراب موسم کی زد میں آگیا، مذکورہ طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش اور تیز ہوائوں کے باعث فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،اسلام آباد سے کراچی آنے والا طیارہ دوران پرواز خراب موسم کی زد میں آگیا، جس کے باعث طیارے میں موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

، طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے کو چھونے کے بعد دوبارہ فضا میں بلند ہوا، بعد ازاں پائلٹ نے مہارت سے طیارہ بحفاظت رن وے پر اتار لیا۔ذرائع نے بتایاکہ نجی ایئر لائن کی پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے تیار تھی اس دوران تیز ہوائوں اور خراب موسم کی وجہ سے پرواز ناہموار ہوگئی اور لینڈنگ میں دشواری پیش آئی تاہم کپتان نے حاضر دماغی سے کام لے کر طیارہ بحفاظت اتار لیا۔طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی سوار تھے، ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ طیارہ خراب موسم کی زد میں آگیا تھا۔طیارے میں سوار مجھ سمیت تمام مسافر محفوظ رہے، مسافروں نے اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر ادا کیا، پائلٹ نے بتایاکہ اللہ نے سب کو نئی زندگی دی ہے۔
٭



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…