اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کراچی، بنگلے کے مالک اور ڈاکوں کے درمیان مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں 5 ڈاکو بنگلے میں داخل ہوئے تو گھر کے مالک نے فائرنگ کردی، ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، جب کہ واقعے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔11 اکتوبر کو کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 6 میں واقع ایک بنگلے میں رات گئے 5 ڈاکو داخل ہوئے تو بنگلے کے مالک نے موقع پاتے ہی ڈاکوں پر فائرنگ شروع کردی، جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، تاہم پانچوں ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بنگلے میں گھسنے والے ڈاکوئوں اور گھر کے مالک کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ 5 مسلح ڈاکوئوں بنگلے کے احاطے میں داخل ہورہے ہیں۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوئوں اور شہری کے درمیان دوبدو فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور گھر کے اندر سے کی گئی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا، تاہم ڈاکوئوں کو گھر کے اندر داخل ہونے کا راستہ نہیں ملا۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوئوں کے عقب میں ایک لکڑی کی سیڑھی دیوار کے ساتھ کھڑی ہے، اور تمام ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے ایک ایک کرکے سیڑھی کے ذریعے باہر کی جانب کود رہے ہیں، اور زخمی ڈاکو سمیت پانچوں فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی مبینہ ملزم کواسپتال منتقل کردیا۔

منصور نامی بنگلے کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ 4 ملزمان گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، اور ایک ملزم گھر کے اندر آیا تو میں نے فائرنگ کردی، جب کہ ملزمان کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔دوسری جانب پولیس نے 4 روز گزر جانے کے بعد بھی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس ملزمان تک نہ پہنچ سکی، اور حکام کا کہنا ہے کہ منصور کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کے پاس سے کوئی اسلحہ نہیں ملا، ملزم منشیات کا عادی لگتا ہے۔پولیس کے مطابق بنگلے کے مالک منصور نے بتایاکہ مبینہ ملزم گھر کے اندر داخل ہوا تو اس نے اس پر فائرکیا، پولیس کوجائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 25 خول ملے ہیں، جب کہ ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…